Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
پرندے کی بیٹ کو دھونے کے بعد اس کا اثررہ گیا تو کیا حکم ہے ؟
- Fatwa no.
- 563-Web
Question
(دعوت اسلامی) کپڑے پہ کسی پرندے نے بیٹ کر دی، میں نے اس کپڑے کو صابن کے بغیر صرف پانی سے دھو لیا، لیکن اس پر بیٹ کا کچھ اثر باقی رہا، کیا وہ کپڑا پاک ہو گیا ؟
Answer (beginning)
پرندوں کی بیٹ کے حوالے سے قاعدہ جان لیں کہ : حلال پرندے جو ہوا میں اونچے اڑتے ہیں، ان کی بیٹ پاک ہے اور جو حلال پرندے اونچا نہیں اڑتے جیسے مرغی اور بلخ و غیرہ، ان کی بیٹ نجاستِ غلیظہ ہے اور حرام پرندوں کی بیٹ نجاست خفیفہ ہے۔ نیز دھونے سے اگر نجاست دور ہو گئی، مگر اس کا کچھ اثر ر نگ یا بو باقی ہے، تو اسے بھی زائل کر نالازم ہے یہاں اگر اس کا اثر بدقت جائے تو اثر دور کرنے کی ضرورت نہیں، تین مرتبہ دھو لیا پاک ہو گیا، صابون یا گرم پانی سے دھونے کی حاجت نہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.