Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نبی پاک کو اللہ کا محتاج کہنا کیسا؟
- Answered by
- فرحان احمد عطاری مدنی فتوی نمبر: 636-Web
- Fatwa no.
- 636-Web
- Issued
- 08 - بیع الثانی 1444ھ /04 نومبر 2022 ء
Question
پیارے مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم بھی اللہ پاک کے محتاج ہیں۔ اس طرح کہنے کا شرعی حکم بیان فرمادیں۔
Answer (beginning)
حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اللہ عزوجل کے محتاج ہیں لیکن چونکہ محتاج کا لفظ عرف عام میں استخفاف کے لیے بولا جاتا ہے، اس لیے بلاضرورت یہ کہتے رہنا سخت ناپسندیدہ ہے۔ بلکہ کوئی شخص اگر استخفاف کی نیت سے یہ الفاظ کہے ، تو حکم کفر ہے۔ شارح بخاری حضرت علامہ مولانا مفتی شریف الحق امجدی رحمہ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ” یہ صحیح ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ والہ وسلم بھی اللہ کے محتاج ہیں۔۔۔ مگر عرف عام میں محتاج استخفاف کے لیے بولا جاتا ہے ،اس لیے بلاضرورت خواہ مخواہ یہ کہتے پھر نا ” حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے محتاج ہیں“ سخت ناپسندیدہ ہے۔ بلکہ بہ نیت استخفاف ہو تو کفر۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.