Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

اللّٰہ کو کس نے پیدا کیا یہ وسوسہ آئے تو کیا کریں؟

Fatwa no.
633-Web
Issued
08, ربیع الثانی 1444ھ /04 نومبر 2022ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) مجھے عجیب سے وسوسے آتے ہیں، کچھ دنوں سے مجھے یہ وسوسہ آرہا ہے کہ اللہ کو کس نے بنایا ہو گا۔ میں وسوسے دور کرنے کی کوشش کرتا ہوں، لیکن پھر بھی وسوسے آتے ہیں۔ اس صورت میں میرے لئے کیا حکم ہے۔

Answer (beginning)

جب شیطان مردود اس طرح کے وسوسے ڈالے ، تو حدیث پاک پر عمل کرتے ہوئے فورا «اعوذ باللہ “ پڑھ لیں اور شیطانی وسوسوں کی طرف توجہ نہ دیں، ان شاء الله عز وجل توجہ نہ دینے سے وسوسے دور ہو جائیں گے۔ بخاری شریف میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "یاتی الشیطان احدكم ، فيقول : من خلق كذا؟ من خلق كذا؟ حتى يقول: من خلق ربک؟ فاذابلغه فليستعذ باللہ ولینتہ“ یعنی تم میں سے کسی کے پاس شیطان آتا ہے ، تواس سے کہتا ہے کہ فلاں چیز کس نے پیدا کی ؟ فلاں چیز کس نے پیدا کی ؟ یہاں تک کہ کہتا ہے : تمہارے رب عز و جل کو کس نے پیدا کیا؟

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.