Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
امام کے پیچھےنماز پڑھتے ہوئے تکیبرِ تحریمہ و دیگر تکبیرات کہنے کا حکم
- Fatwa no.
- 523-Web
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میر اسوال یہ ہے کہ امام کے پیچھے نماز پڑھتے ہوئے مقتدی کو بھی تکبیرات تحریمہ اور باقی تکبیرات کہنی ہوتی ہے یا نہیں؟
Answer (beginning)
تنہا نماز ہو یا امام کے پیچھے ، بہر صورت نماز شروع کرتے وقت تکبیر تحریمہ کہنا شرط ہے، تکبیر تحریمہ کہے بغیر نماز شروع ہی نہیں ہوتی۔ رہا امام کے پیچھے تکبیرات انتقالات کہنے کا مسئلہ ، تو جس طرح تنہا نماز میں تکبیرات انتقالات کہنا سنت ہے اسی طرح جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے میں بھی سنت ہے۔ نماز جنازہ و عیدین میں ( نماز جنازہ میں چار ، اور عیدین میں چھ زائد تکبیریں کہنا بھی (امام و مقتدی ہر ایک کیلئے ) ضروری ہے، نماز جنازہ میں کہی جانے والی چار زائد تکبیریں، جنازہ کارکن ہیں جبکہ عیدین کی زائد تکبیریں واجب ہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.