Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
شرعی معذور نماز کا وقت شروع ہونے سے پہلے وضو کر لے ،تو کیا حکم ہے ؟
- Fatwa no.
- 614-Web
- Issued
- 27 ربیع الاول 1444ھ /24اکتوبر 2022ء
Question
شرعی معذور نے مغرب کی نماز پڑھی، پھر مغرب کا وقت ختم ہونے سے پہلے اس نے عشا کی نماز کے لئے وضو کیا، کیا اس وضو سے عشا کی نماز ادا کر سکتا ہے یا مغرب کا وقت ختم ہونے کے بعد دوبارہ وضو کرنا ہوگا؟
Answer (beginning)
شرعی معذور کا وضو، نماز کا وقت ختم ہونے سے ٹوٹ جاتا ہے ، لہذا انیا وقت شروع ہونے پر اسے نماز کے لئے دوبارہ وضو کرنا ہو گا۔ البتہ اگر ایسا معاملہ ہے کہ جس عذر کے سبب سے وہ معذور ہے ، وضو کے دوران اور وضو کے بعد آخر وقت تک وہ سبب نہ پایا جائے ، تو اس صورت میں وقت ختم ہونے سے وضو نہیں ٹوٹے گا۔ بہار شریعت میں ہے : ”فرض نماز کا وقت جانے سے معذور کا وضو ٹوٹ جاتا ہے جیسے کسی نے عصر کے وقت وضو کیا تھا تو آفتاب کے ڈوبتے ہی وضو جاتارہا۔۔۔ وضو کرتے وقت وہ چیز نہیں پائی گئی جس کے سبب معذور ہے اور وضو کے بعد بھی نہ پائی گئی یہاں تک کہ باقی پور اوقت نماز کا خالی کیا تو وقت کے جانے سے وضو نہیں ٹوٹا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.