Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حج و عمرہ کے احرام کے کپڑے کا کفن بنانا کیسا؟

Fatwa no.
620-Web
Issued
06 ربیع الثانی 1444ھ / 02 نومبر 2022 ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) وہ احرام جسے پہن کر بار بار عمرہ و حج کیا ہو ، اس کو کفن کے لئے استعمال کرنا کیسا؟

Answer (beginning)

حج و عمرہ میں استعمال شدہ احرام کی پرانی چادروں کا کفن بنانا شرعاً جائز ہے اگر چہ اس احترام کو پہن کر کئی حج و عمرے ادا کئے ہوں، البتہ اگر یہ چادریں میلی ہو چکی ہوں، تو انہیں دھو کر صاف ستھرا کر لینا چاہیے کہ کفن ستھر ا ہو نامرغوب و پسندیدہ ہے۔ بہار شریعت میں ہے : " پرانے کپڑے کا بھی کفن ہو سکتا ہے، مگر پرانا ہو تو ڈھلا ہوا ہو کہ کفن ستھرا ہو نامرغوب ہے۔ (بہار شریعت،جلد1، صفحہ 819،مکتبۃ المدینه، کراچی) وَاللهُ أَعْلَمُ عَزوَجَل وَرَسُولُهُ أَعْلَم صَلَّى اللَّهُ تَعَالَى عَلَيْهِ وَالِهِ وَسَلَّم عام الاما اهلیت Dar-ul-IftaAhlesunnat (Dawat-e-Islami) www.daruliftaahlesunnat.net f…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.