Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

عورت کا حدود حرم سے باہر تقصیر کرنے پر حکم؟

Fatwa no.
695-Web
Issued
27 ربیع الثانی 1444ھ / 23 نومبر 2022ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ایک اسلامی بہن نے عمرہ کیا اور تقصیر کئے بغیر حدود حرم سے باہر چلی گئیں اور کوئی خلاف احرام کام کرنے سے پہلے حدود حرم سے باہر ہی بال کاٹ لئے تو کیا دم لازم ہو گا ؟

Answer (beginning)

عمرہ کرنے کے بعد حلق یا تقصیر حدود حرم میں ہی کرنا ضروری ہے، اس کی خلاف ورزی پر دم لازم ہوتا ہے لہذا اوچھی گئی صورت میں حدود حرم سے باہر تقصیر کرنے کی وجہ سے دم لازم ہو گا۔ باہر صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: "عمرہ کا حلق بھی حرم ہی میں ہو نا ضرور ہے، اس کا حلق بھی حرم سے باہر ہوا تو دم ہے مگر اس میں وقت کی شرط نہیں۔“ (بہار شریعت ، جلد 1، صفحہ 1179،مکتبۃ المدینہ، کراچی) وَاللهُ أَعْلَمُ عَزَوَجَكَ وَرَسُولُهُ أَعْلَم صَلَّى اللَّهُ تَعَالَى عَلَيْهِ وَالِهِ وَسَلَّم عام الامام اهاست Dar-ul-IftaAhlesunnat (Dawat-e-Islami) www.daruliftaahlesunnat.net f…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.