Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا غیر مسلم کی غیبت کرنا گناہ ہے ؟
- Fatwa no.
- 693-Web
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا غیر مسلم کی غیبت کرنا گناہ ہے ؟
Answer (beginning)
جی نہیں ! غیر مسلم کی غیبت کرنا گناہ نہیں، چاہے وہ زندہ ہو یا مردہ۔ البتہ اگر مردہ غیر مسلم کے اہل و عیال مسلمان ہوں اور اس غیر مسلم کی غیبت کرنے سے اس کے ان مسلمان رشتہ داروں کو ایذا پہنچے تو اب اس کی غیبت کرنا بھی جائز نہیں۔ شارح بخاری مفتی شریف الحق امجدی رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ”کفار کی برائی بیان کرنی جائز ہے اگر چہ وہ مر گئے ہوں۔ البتہ اگر مرنے والے کفار کے اہل و عیال مسلمان ہوں اور ان کے کا فرماں باپ، اصول (یعنی داد او غیرہ) کی برائی کرنے سے انہیں ایذا پہنچے تو اس سے بچنا ضروری ہے کہ اب یہ ایڈائے مسلم ہے اور ایذائے مسلم جائز نہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.