Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
عورت کو عدت کے دوران سر میں درد کی وجہ سے تیل لگانا کیسا ؟
- Fatwa no.
- 689-Web
- Issued
- 27 ربیع الثانی 1444ھ / 23 نومبر 2022 ء
Question
(دعوت اسلامی) ایک خاتون عدت میں ہیں، تیل نہ لگانے کی وجہ سے ان کے سر میں در درہتا ہے تو کیا وہ سر میں تیل لگا سکتی ہیں؟
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں درد سے چھٹکارے کے لئے سر میں تیل لگا سکتی ہیں، جبکہ زینت کی نیت نہ ہو۔ صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں: " عذر کی وجہ سے ان چیزوں کا استعمال کر سکتی ہے مگر اس حال میں اس کا استعمال زینت کے قصد سے نہ ہو مثل اور د سر کی وجہ سے تیل لگا سکتی ہے یا تیل لگانے کی عادی ہے جانتی ہے کہ نہ لگانے میں درد سر ہو جائے گا تو لگانا، جائز ہے یا درد سر کے وقت کنگھا کر سکتی ہے مگر اس طرف سے جدھر کے دندانے موٹے ہیں اُدھر سے نہیں جدھر باریک ہوں کہ یہ بال سنوارنے کے لیے ہوتے ہیں اور یہ ممنوع ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.