Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا لڑکی کے عقیقہ میں بکری ذبح کرنا ہوگی؟
- Fatwa no.
- 687-Web
- Issued
- 27 ربیع الثانی 1444ھ / 23 نومبر 2022 ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) بچی کا عقیقہ کرنے کے لئے بکری ہونی چاہیے یا بکر !؟ اور کتنے ہونے چاہیں اور ان کی عمر کتنی ہو ؟ نیز کیا بکرے کا گوشت خرید کر اس پر عقیقہ ہو سکتا ہے؟
Answer (beginning)
عقیقہ کے لئے جانور ذبح کرنا ضروری ہے ، گوشت خرید کر عقیقہ نہیں ہو سکتا۔ عقیقے کے جانور کی وہی شرائط ہیں جو قربانی کے جانور کی ہیں یعنی بکر ایا بکری کی عمر ایک سال ہونا ضروری ہے اور ان میں کوئی ایسا عیب نہ ہو جس کی وجہ سے قربانی نہیں ہوتی۔ بہتر ہے کہ لڑکے کی طرف سے دو بکرے اور لڑکی کی طرف سے ایک بکری ذبح کی جائے۔ البتہ اگر لڑکی کی طرف سے بکر ایا لڑکے کی طرف سے ایک بکری یا ایک بکر ا کر دیا، تو بھی عقیقہ ہو جائے گا۔ تفصیل کے لئے امیر اہلسنت کارسالہ ”عقیقے کے بارے میں سوال جواب “ کا مطالعہ فرمائیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.