Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

سفید کپڑے پہننے کی فضیلت

Fatwa no.
517-Web

Question

(دعوت اسلامی) سفید کپڑے پہنے کے متعلق کوئی حدیث و فضیلت بیان فرمادیجئے۔

Answer (beginning)

حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اکثر سفید لباس زیب تن فرماتے۔ (کشف الالتباس، ص 36) حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: سب سے بہتر لباس جس کو پہن کر تم اپنی قبروں اور مسجدوں میں اللہ کی زیارت کرتے ہو ، وہ سفید لباس ہے۔ (مشکوۃ المصابيح مع مرقاة، جلد 8، صفحه 241 ، حدیث 4382، مطبوعه: بیروت) یعنی مسجدوں میں نماز کے لیے سفید کپڑے پہن کر آؤ اور قبروں میں سفید کفن لے کر جاؤ کہ رب تعالی سفید لباس پسند فرماتا ہے۔ مؤمن مرکز اللہ تعالی سے ملاقات کرتا ہے تو چاہیے کہ سفید کفن میں ملاقات کرے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.