Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
بالغہ و نابالغہ کا جنازہ ایک ساتھ پڑھاتے ہوئے پہلے کون سی دعا پڑھی جائے
- Answered by
- فرحان احمد عطاری مدنی فتوی نمبر: 516-Web
- Fatwa no.
- 516-Web
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ایک امام صاحب نے بالغہ عورت اور نابالغہ بچی کا جناز و پڑھاتے ہوئے دونوں کی دعائیں پڑھیں پہلے بالغہ عورت کی اور پھر نابالغہ بچی کی اس صورت میں نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟
Answer (beginning)
شریعت مطہرہ نے بالغ اور نابالغ کے جنازوں کو ایک ساتھ پڑھنے کی اجازت دی ہے اور فقہائے کرام نے اس صورت میں دعائیں پڑھنے کی ترتیب یوں بیان فرمائی کہ پہلے بالغ اور پھر نا بالغ کی دعا پڑھی جائے، صورت مسئولہ میں فقہائے کرام کی بیان کردہ اسی ترتیب کے ساتھ دعائیں پڑھی گئیں ہیں، لہذا نماز جنازہ بالکل درست انداز میں ادا ہو گیا۔ بالغ اور نا بالغ کا جنازہ جب ایک ساتھ پڑھا جائے تو پہلے بالغ پھر نابالغ کی دعا پڑھی جائے گی جیسا کہ حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح میں ہے: ” والظاهرانه یاتی بدعاء الصغار بعد دعاءالمکلفین “ یعنی : ظاہر یہ ہے کہ نماز جنازہ میں بالغوں کی دعا کے بعد نابالغوں کی دعا پڑھے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.