Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

بچہ بیڈ شیٹ پر الٹی کردے ، تو اسے کس طرح پاک کیا جائے؟

Fatwa no.
511-Web

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) بچہ بیڈ شیٹ پر اگر الٹی کر دے تو کیا صرف اس کو گیلے کپڑے سے صاف کر دیں یا اس کو پاک کرناضروری ہے ؟

Answer (beginning)

بچہ ہو یا بڑا ان کی منہ بھر الٹی ( جو الٹی تکلف کے بغیر نہ روکی جاسکے اسے منہ بھر کہتے ہیں۔) نجاست غلیظہ ہے ، بیڈ شیٹ پر جہاں منہ بھر الٹی لگ جائے تو صرف چھینٹے یا گیلا کپڑا مار دینے سے وہ جگہ پاک نہ ہو گی، بلکہ اسے شرعی طریقہ کار کے مطابق پاک کرنا ہو گا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ اس نا پاک حصے کو تین مرتبہ دھوئیں اور ہر مرتبہ دھونے میں اس کو اس قدر نچوڑیں کہ اس سے قطرے ٹپکنا بند ہو جائیں تو وہ پاک ہو جائے گا۔ یا بہتے پانی میں اس کو اتنی دیر چھوڑ دیں کہ نجاست زائل ہونے کا ظن غالب ہو جائے تو بیڈ شیٹ پاک ہو جائے گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.