Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

سجدہ نہ کرسکتا ہو، تو کیا کھڑے ہوکر قیام و رکوع کرسکتے ہیں ؟

Fatwa no.
510-Web
Issued
26 صفر المظفر 1444ھ / 23 ستمبر 2022ء

Question

(دعوت اسلامی) ایک عورت زمین پر سجدہ نہیں کر سکتی، تو وہ کرسی پر نماز پڑھتی ہے، لیکن قلبی اطمینان حاصل نہیں ہو تا۔ کیا یہ عورت اس طرح کر سکتی ہے کہ کھڑے ہو کر قیام ورکوع کرے اور اس کے بعد کرسی پر بیٹھ کر سجدہ کرے؟

Answer (beginning)

ایسا مریض جو نہ زمین پر سجدہ کرنے پر قادر ہو اور نہ ہی زمین پر 12 انگل ( 9 انچ) اونچی چیز رکھ کر اس پر سجدہ کر سکتا ہو یا سجدہ کرنے سے ناقابل برداشت تکلیف ہوگی تو ایسا شخص بیٹھ کر نماز پڑھ سکتا ہے اور سجدہ کی جگہ اشارہ بھی کر سکتا ہے۔ ہاں یہ خیال رہے کہ جب بیٹھ کر سجدے کے لیے اشارہ کریں، تو جتنا سر رکوع میں جھکایا ہو سجدے میں اس سے زیادہ سر جھکاناضروری ہے، اگر سجدے کے لیے سر زیادہ نہ جھکایا تو سجدہ نہ ہو گا اور نماز نہیں ہو گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.