Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
پہلی دو رکعت کے بجائے آخری دو رکعت میں سورۂ فاتحہ پڑھی جائے،تو کیا حکم ہے؟
- Fatwa no.
- 487-Web
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) فرض نماز کی کوئی سی دور کعتوں میں سورۃ فاتحہ کی قراءت کرنا واجب ہے تو کیا چار رکعت فرض میں دوسری اور تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کی قراءت کرنے سے واجب ادا ہو جائے گا؟
Answer (beginning)
چار رکعت فرض جیسے ظہر، عصر اور عشا کی کوئی سی بھی دور کعت اور اسی طرح تین رکعت فرض جیسے مغرب کی کوئی سی بھی دور کعت میں مطلقاً قراءت کرنا فرض اور پہلی دو ہی میں ہونا واجب ہے، لہذا اگر کوئی قصد پہلی دور کعتوں میں قراءت بالکل نہ کرے مگر آخری دور کعتوں میں کرلے یا مغرب کی پہلی و تیسری یا دوسری اور تیسری رکعت میں قراءت کرلے تو فرض ادا ہو جائے گا مگر قصد اترک واجب کے سبب نماز واجب الاعادہ ہو گی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.