Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا گھریلو استعمال کی سبزیوں کی پیداوار پر عشر ہے؟

Fatwa no.
386-Web

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا گھر میں اگائی جانے والی سبزیوں وغیرہ کی پیداوار پر بھی عشر ہے؟

Answer (beginning)

جی نہیں ! گھر میں اُگائی جانے والی سبزیوں وغیرہ پر عشر واجب نہیں۔ در مختار میں ہے: " ولا شيء فی عین دار " ترجمہ: اور گھر کے اندرا گائی جانے والی چیزوں میں کچھ واجب نہیں۔ اس کے تحت رد المحتار میں ہے: ” لأن عمر رضي الله تعالى عنه جعل المساكن عفوا وعليه إجماع الصحابة ولأنها لا تستنمى و وجوب الخراج باعتباره "ترجمہ : کیونکہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے گھر کی پید اوار کو معاف قرار دیا اور اسی پر صحابہ کرام علیہم الرضوان کا اجماع ہے نیز یہ بھی وجہ ہے کہ اس سے زمین کا نفع حاصل کرنا مقصود نہیں ہوتا اور عشر و خراج کا تعلق اسی سے ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.