Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مقتدی امام کے پیچھے ثنا کے ساتھ تعوذ و تسمیہ پڑھےگا یا نہیں؟
- Fatwa no.
- 365-Web
- Issued
- 21 ذو الحجۃ الحرام 1443ھ / 21 جولائی 2022 ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا مقتدی کو امام کے پیچھے صرف ثنا پڑھنی چاہئے یا اس کے ساتھ تعوذ و تسمیہ بھی پڑھنی ہوگی ؟
Answer (beginning)
مقتدی امام کے پیچھے تعوذ و تسمیہ نہیں پڑھے گا کیونکہ یہ قراءت کے تابع ہے اور مقتدی پر قراءت نہیں۔ ہاں جس مقتدی کی رکعت نکل گئی وہ جب اپنی بقیہ رکعت میں ثناء پڑھے گا تو اس کے ساتھ تعوذ و تسمیہ بھی پڑھے گا۔ بہار شریعت میں ہے: ” نماز میں اعوذ و بسم اللہ قراءت کے تابع ہیں اور مقتدی پر قراءت نہیں، لہذا تعوذ و تسمیہ بھی ان کے لیے مسنون نہیں، ہاں جس مقندی کی کوئی رکعت جاتی رہی ہو تو جب وہ اپنی باقی رکعت پڑھے ، اس وقت ان دونوں کو پڑھے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.