Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

ایک کروڑ درود پاک پڑھنے کی منت مانی اور مکمل کرنے سے پہلے وفات ہوگئی،تو کیا حکم ہے

Fatwa no.
364-Web

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ایک شخص نے کسی کام کے ہونے پر ایک کروڑ بار درود پاک پڑھنے کی منت مانی، وہ کام ہو گیا اور اس نے درود پاک پڑھنا شروع کر دیا، اگر ایک کروڑ درود پاک پڑھنے سے پہلے اس شخص کا انتقال ہو جاتا ہے ، تو کیا اس صورت میں وہ گناہ گار ہو گا؟

Answer (beginning)

درود شریف پڑھنے کی منت، منت شرعی ہے لہذا اگر کسی نے ایک کروڑ درود پڑھنے کی منت مانی اور اس کی منت پوری بھی ہو گئی، تو اس کو ایک کروڑ درود پڑھنا ہوں گے اور اگر پڑھنے سے پہلے وفات ہو گئی اور اس نے پڑھنے میں کو تا ہی نہیں کی، تو اس پر گناہ نہیں۔ در مختار میں ہے: ”ولو نذران یصلی علی النبی صلی الله تعالى عليه وسلم كل يوم كذالزمه “ یعنی اگر کسی نے نذر مانی کہ وہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پر ہر روز اتنے درود پڑھے گا تو یہ اس پر لازم ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.