Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
میک اپ کی حالت میں وضو کا حکم
- Fatwa no.
- 456-Web
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) عورتیں جو چہرے پر میک اپ کرتی ہیں تو اس حالت میں وضو ہو جائے گا یا نہیں ؟
Answer (beginning)
قاعدہ یہ ہے کہ جو چیزیں پانی کو جسم تک پہنچنے سے مانع ہوں ان کے جسم پر چسکے ہونے کی حالت میں وضو اور غسل نہیں ہوتا، کیونکہ وضو میں سر کے علاوہ باقی تینوں اعضائے وضو ( چہرہ، کہنیوں سمیت دونوں ہاتھ ، ٹخنوں تک پاؤں) اور غسل میں پورے جسم کے ہر ہر بال اور ہر ہر رونگٹے پر پانی بہ جانا فرض ہے، لہذا اگر چہرے پر ایسا Water Proof میک اپ کیا ہوا ہے جس کے سبب چہرے کی جلد تک پانی نہیں پہنچتا تو وضو و غسل ادانہ ہو گا۔ البتہ اگر نارمل میک اپ کیا ہوا ہے جو چہرے کی جلد تک پانی پہنچنے سے مانع نہیں ہے تو اس صورت میں وضو ہو جائے گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.