Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

عیدکی نماز سے پہلے اشراق، چاشت و دیگرنفل پڑھنے کاحکم

Fatwa no.
437-Web

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا عید کے دن نماز فجر کے بعد عید کی نماز ادا کرنے تک کوئی نفل نماز، اشراق و چاشت یاد یگر نوافل نہیں پڑھ سکتے ؟

Answer (beginning)

نماز عید سے قبل نفل نماز ادا کرنا مطلقا مکروہ ہے، خواہ عید گاہ میں پڑھے یا گھر میں۔ یونہی اس پر عید واجب نہ ہو تب بھی اس کے لیے نماز عید سے پہلے نوافل پڑھنا مکروہ ہے، مثلاً عورت اگر چاشت کی نماز پڑھنا چاہے ، تو عید کی نماز ہو جانے کے بعد پڑھے۔ بہار شریعت میں ہے: " نماز عید سے قبل نفل نماز مطلقا مکروہ ہے، عید گاہ میں ہو یا گھر میں اس پر عید کی نماز واجب ہو یا نہیں، یہاں تک کہ عورت اگر چاشت کی نماز گھر میں پڑھنا چاہے ، تو نماز ہو جانے کے بعد پڑھے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.