Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

دورانِ نماز آنسو منہ میں چلا جائے ، تو نماز کا حکم

Fatwa no.
355-Web

Question

نماز کے دوران اگر آنسومنہ میں چلا گیا تو نماز کا کیا حکم ہو گا ؟

Answer (beginning)

نماز کے دوران اگر آنسو منہ میں چلا گیا اور اسے نگل لیا، تو نماز فاسد ہو جائے گی۔ شامی میں مفسدات نماز کے باب میں ہے: ”واكله وشربه مطلقا ولو سمسمة ناسيا (اى سواء كان كثيرا اوقليلا عامدا او ناسیا۔۔ ومثله مالووقع في فيه قطرة مطرفابتلعها “ترجمہ: نماز میں کھانا پینا مطلقانماز کو فاسد کر دیتا ہے، اگر چہ بھول کر ایک تل ہی کھائے، یعنی کھانا پینا خواہ قلیل ہو یا کثیر ، بھول کر ہو یا جان بوجھ کر۔ اسی کی مثل یہ صورت بھی ہے کہ بارش کا قطرہ منہ میں گرا اور اسے نگل لیا تو اس سے بھی نماز فاسد ہو جائے گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.