Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

گرمی کی وجہ سے قمیص اتار کر نماز پڑھنا

Fatwa no.
427-Web

Question

رات کو جب میں عشاء کی نماز پڑھتا ہوں، تو اس وقت بہت گرمی ہوتی ہے اور ہمارے گاؤں میں لائٹ بھی نہیں ہے، کیا میں قمیص اتار کر نماز پڑھ سکتا ہوں ؟

Answer (beginning)

قمیص موجود ہوتے ہوئے صرف شلوار میں نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے ، رب تعالیٰ کی بار گاہ کا ادب واحترام کرتے ہوئے قمیص پہن کر نماز پڑھناضروری ہے، خود حدیث پاک میں حضور اقدس صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اس سے منع فرمایا کہ مرد صرف پاجامہ پہن کر نماز پڑھے اور چادر نہ اوڑھے۔ اس لیے اگر گرمی لگ رہی ہو، تو صحن و غیر ہ مناسب ہوادار جگہ پر قمیص و غیرہ پہن کر نماز پڑھیں، گرمی کی وجہ سے صرف شلوار پہن کر ہر گز نماز نہ پڑھیں۔ نیز یہ بھی ذہن میں رہے کہ مردوں پر جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا واجب ہے، اگر کوئی عذر شرعی نہیں ہے تو آپ عشاء اور دیگر تمام نمازیں مسجد میں باجماعت ہی ادا کریں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.