Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

دوکان کی ایڈوانس رقم پر زکوٰۃ کا حکم؟

Fatwa no.
423-Web

Question

کیا دوکان کے ایڈوانس پر زکوۃ لازم ہوگی ؟

Answer (beginning)

ایڈوانس کی رقم قرض کی حیثیت رکھتی ہے اور قرض کی رقم پر سال بہ سال زکوۃ فرض ہوتی رہتی ہے، البتہ ادا ئیگی فی الحال فرض نہیں ہو گی ، ہاں جوں ہی کم از کم نصاب کا پانچواں حصہ وصول ہو گا اس پر بھی زکوۃ کی ادائیگی فرض ہو جائے گی اور جتنے سالوں بعد یہ رقم وصول ہوتی ہے، ان سالوں میں سے ہر سال کی زکوۃ اس میں سے ادا کی جائے گی۔ یہ بھی یادر ہے کہ اس رقم کے علاوہ جتنا نصاب زکوۃ سال گزرنے پر ہو گا، اس سب پر زکوۃ کی ادائیگی فوراہی فرض ہو گی۔ یہ زکوۃ اس پر لازم ہو گی، جس کی رقم ہے یعنی کرایہ دار۔ مالک مکان جس کے پاس یہ رقم بطور قرض ہے ، اس پر اس کی زکوۃ لازم نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.