Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
حج اکبر کسے کہتے ہیں؟ حج اکبر کی تعریف و حقیقت؟
- Fatwa no.
- 402-Web
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) جو حج جمعہ کو ہو ، اسے حج اکبر کہنا کیسا؟
Answer (beginning)
حج اکبر کے متعلق علماء کے مختلف اقوال ہیں، ان میں مشہور قول یہ ہے کہ جس دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حج فرمایا تھا، اسے حج اکبر کہا جاتا ہے ، چونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو حج فرمایا، وہ جمعہ کا دن واقع ہوا تھا، اسی لئے لوگ اس حج کی یاد میں جمعہ کے دن واقع ہونے والے حج کو حج اکبر کہہ دیتے ہیں، اس میں بھی کوئی حرج نہیں۔ قرآن پاک میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے : ” وَ آذَانٌ مِّنَ اللهِ وَرَسُولِهِ إِلَى النَّاسِ يَوْمَ الْحَرِّ الْأَكْبَرِ “ ترجمہ کنز الایمان: اور مُنادی پکار دینا ہے اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے سب لوگوں میں بڑے حج کے دن۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.