Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ایامِ حیض میں بیوی کا بوسہ لینا کیسا
- Fatwa no.
- 348-Web
- Issued
- 02 ذوالحجۃ الحرام 1443ھ / 02 جولائی 2022 ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا ایام حیض میں بیوی کا بوسہ لینا جائز ہے یا شریعت مطہرہ نے اس حالت میں بیوی سے ہر قسم کا نفع اٹھانے سے ممانعت فرمائی ہے؟
Answer (beginning)
شوہر ایامِ حیض میں اپنی بیوی کا بوسہ لے سکتا ہے، بوسہ لینے کی شرعاً کوئی ممانعت نہیں ہے البتہ حیض کے دنوں میں شوہر پر لازم ہے کہ بیوی کے ناف سے لے کر گھٹنوں تک کسی بھی مقام کو اپنے کسی حصہ بدن سے بلا حائل نہ چھوئے، البتہ اگر اتنا موٹا کپڑا حائل ہو جس سے بدن کی گرمی محسوس نہ ہو ، تو چھو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ جسم کے دیگر مقامات کو چھونا یا بوس و کنار کرنا، جائز ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.