Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
عورت کےغسل کرنےکے بعد اس کی شرمگاہ سے مرد کی منی نکلی تو کیا حکم ہے
- Fatwa no.
- 344-Web
Question
عورت ہمبستری کے بعد غسل کر چکی، پھر اس کی شرمگاہ سے مرد کی منی نکلے ، تو کیا اسے دوبارہ غسل کرنا ہو گا؟
Answer (beginning)
جب عورت ہمبستری کے بعد غسل کر چکی تو مرد کی منی نکلنے سے اس پر دوبارہ غسل فرض نہیں ہو گا، البتہ اس کا وضو ٹوٹ جائے گا۔ فتاوی ہندیہ میں ہے: ”اذا اغتسلت بعد ما جامعها زوجها ثم خرج منها منى الزوج فعليها الوضوء دون الغسل “ یعنی شوہر سے جماع کرنے کے بعد جب بیوی غسل کرلے پھر شوہر کی منی بیوی کی شرمگاہ سے نکلے تو بیوی پر صرف وضو لازم ہو گا، غسل فرض نہیں ہو گا۔ (فتاوی هندیه، جلد 1، صفحه 14، مطبوعہ:مصر) بہار شریعت میں ہے: غسل جماع کے بعد عورت کے بدن سے مرد کی بقیہ منی نکلی، تو اس سے غسل واجب نہ ہو گا، البتہ وضو جاتا رہے گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.