Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
آیتِ کریمہ پڑھنے کی منت ماننےاور اس منت کو پورا کرنے کاحکم
- Fatwa no.
- 328-Web
Question
میں نے منت مانی تھی کہ میرا کام پورا ہو جائے تو ایک رات میں 10,000 مر تبہ آیت کریمہ پڑھوں گا۔ لیکن کوشش کے باوجود ایک رات میں مجھ سے یہ تعداد پوری نہیں ہوتی، اس صورت میں میرے لئے کیا حکم ہے؟
Answer (beginning)
تلاوت قرآن و تسبیحات پڑھنے کی منت شرعی منت نہیں، لہذا اسے پورا کرنا واجب نہیں، البتہ بہتر یہ ہے کہ اسے پورا کیا جائے، اگر ایک رات میں دس ہزار بار آیت کریمہ ایک ساتھ نہیں پڑھ سکتے ، تو متفرق اوقات میں پڑھ کر مکمل کرلیں۔ در مختار میں ہے: ”ولونذر التسبيحات دبر الصلوة لم يلزمه “ یعنی نماز کے بعد تسبیحات پڑھنے کی منت مانی تو لازم نہیں۔ اس کے تحت رد المحتار میں ہے: ”وكذالونذر قراءة القرآن یعنی اسی طرح اگر قرآن پڑھنے کی منت مانی (تو وہ بھی لازم نہیں ) ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.