Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

دورانِ نماز تلاوت کرتے ہوئے کوئی آیت یا کوئی لفظ بھول گئے ،تو یاد آنے پر دوبارہ پڑھنا کیسا

Fatwa no.
327-Web

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر نماز کے دوران تلاوت کرتے ہوئے کسی سورت کی کوئی آیت بھول گئے یا کسی آیت کا کوئی لفظ بھول گئے ، تو یاد آنے پر اس آیت یا لفظ کو درست کر کے دوبارہ پڑھنے سے سجدہ سہو کرنا لازم ہو گا یا نہیں؟

Answer (beginning)

اگر نماز میں قراءت کے دوران کوئی لفظ یا آیت بھولے سے رہ جائے، اور اسے پڑھنے کے لیے اسی آیت کو یا پچھلی چند آیات کو دوبارہ پڑھیں تو سجدہ سہو لازم نہیں ہو گا، جبکہ آیت کو یاد کرنے میں ایک رکن کی مقدار خاموش نہ رہا ہو۔ امام اہلسنت شاہ امام احمد رضا خان رحمتہ اللہ علیہ سے سوال ہوا: امام نے جمعہ میں ایک آیت پڑھی، بسبب بھول جانے کے اُس کو دوسری بار پڑھ کر دوسری آیتوں کی طرف منتقل کیا ایسی صورت میں نماز مکروہ تحریمی یا تنزیہی یا جائز بلا کراہت یا سجدہ لازم ہے یا نہیں ؟

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.