Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

سونے کو کیش کے ساتھ ملا کر مجموعے پر زکوۃ فرض ہوگی؟

Fatwa no.
150-Web
Issued
21 رمضان المبارک 1443ھ / 23 اپریل 2022

Question

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کسی کے پاس تین لاکھ روپے کیش ہیں جن پر زکوۃ فرض ہے دوران سال دس تولہ سونا بھی آگیا کیا سونے کی مالیت کو کیش کے ساتھ ملا کر مجموعے پر زکوۃ فرض ہو گی یا دونوں کی الگ الگ زکوۃ دے سکتے ہیں نیز کیا سونے کے لیے الگ سال شمار ہو گا ؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں کیش اور سونے کی زکوۃ الگ الگ دینا بھی جائز ہے اور دونوں کو ملا کر مجموعے کی زکوۃ دینا بھی جائز ہے کیونکہ دونوں کا علیحدہ علیحدہ نصاب پایا جارہا ہے مگر یادر ہے کہ سونا جو در میان سال میں حاصل ہوا اس کے لیے الگ سال شمار نہیں ہو گا بلکہ پہلے سے موجود اموال پر جب سال مکمل ہو گا تو سونے پر بھی سال مکمل شمار کیا جائے گا۔ فتاویٰ اہلسنت میں ہے : ” در میانِ سال میں مزید مال ملک میں آجائے تو اس کا نیا سال شمار نہیں ہو تا بلکہ وہی پچھلے نصاب بھر مال کے ساتھ ملا کر سال پورا ہونے پر کل مال کی زکوۃ نکالی جاتی ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.