Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

لڑکیوں کو قرانِ پاک حفظ کروانا کیسا

Fatwa no.
320-Web

Question

(دعوت اسلامی) لڑکیوں کو قرآنِ پاک حفظ کروانے کا کیا حکم ہے؟

Answer (beginning)

لڑکیوں کو قرآن کریم حفظ کروانا، جائز ہے ، شرعاً اس کی ممانعت نہیں، بلکہ کئی صحابیات کو بھی قرآن کریم حفظ تھا، امام جلال الدین سیوطی رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی کتاب (الاتقان فی علوم القرآن، جلد1، صفحه 249،مطبوعه الهيئة المصرية) میں حضرت عائشہ صدیقہ ، حضرت حفصہ ، حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہن کے حافظ قرآن ہونے کو ذکر فرمایا ہے۔ البتہ بعض بزرگوں نے عورتوں سے متعلق یہ بات ارشاد فرمائی ہے کہ عورتوں کو قرآن کریم حفظ کروائیں، تو اس سے پہلے اچھی طرح غور کر لیں، کیونکہ قرآن کریم یاد کرنے کے بعد پوری زندگی اس حفظ کو باقی رکھنا بھی ضروری ہے ۔ عورتیں عموما گھر یلو کام کاج وغیر ہ میں مصروف رہ کر بھول جاتی ہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.