Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
روح نکلنے کے بعد مردہ کیسے سنتا ہے؟
- Fatwa no.
- 311-Web
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) جب انسان فوت ہو جاتا ہے تو انسان کی روح پرواز کر جاتی ہے لیکن مردہ سنتا بھی ہے قبر میں قدموں کی آواز بھی سنتا ہے قبر میں سوال کے جواب بھی دیتا ہے تو روح تو نکل جاتی ہے مردہ پھر کیسے سنتا ہے اور جواب بھی دیتا ہے؟
Answer (beginning)
مرنے کے بعد بھی روح کا تعلق جسم کے ساتھ باقی رہتا ہے، یہاں تک کہ بدن کو جو معاملات در پیش ہوتے ہیں، روح ان سے بھی آگاہ ہوتی ہے۔ بہار شریعت میں ہے: ”مرنے کے بعد بھی روح کا تعلق بدنِ انسان کے ساتھ باقی رہتا ہے، اگر چہ روح بدن سے جدا ہو گئی ، مگر بدن پر جو گزرے گی رُوح ضرور اُس سے آگاہ و متأثر ہو گی، جس طرح حیات دنیا میں ہوتی ہے، بلکہ اُس سے زائد۔ دنیا میں ٹھنڈا پانی، سرد ہوا، نرم فرش ، لذیذ کھانا، سب باتیں جسم پر وارد ہوتی ہیں، مگر راحت و لذت روح کو پہنچتی ہے اور ان کے عکس بھی جسم ہی پر وارد ہوتے ہیں اور کلفت و اذیت روح پاتی ہے، اور روح کے لیے خاص اپنی راحت وألم کے الگ اسباب ہیں، جن سے سرور یا…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.