Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
امام کا مصلی کہاں پرہونا چاہیے؟
- Fatwa no.
- 139-Web
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ امام صاحب کا مصلی اگر مسجد کے سینٹر کی بجائے سینٹر کے دائیں یا بائیں جانب ہو تو نماز پڑھانا کیسا؟
Answer (beginning)
امام کا صف کے وسط میں کھڑا ہونا سنت متوارثہ ہے اور زمانہ رسالت صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے یہ عمل چلا آرہا اس کا خلاف کر نامکر وہ ہے اس لیے اگر امام کا مصلی صف کے وسط میں نہ ہو تو اس کے لیے حکم ہے کہ اس مصلی میں نہ کھڑا ہو بلکہ صف کے وسط میں کھڑا ہو۔ فتاوی رضویہ : ”امام کے لئے سنت متوارثہ کہ زمانہ اقدس رسالت سے اب تک معہود وسط مسجد میں قیام ہے کہ صف پوری ہو تو امام وسط صف میں ہو اور یہی جگہ محراب حقیقی و متورث ہے ، محراب صوری کہ طاق نما ایک خلا وسط دیوار قبلہ میں بنانا حادث ہے اسی محراب حقیقی کی علامت ہے ، یہ علامت اگر غلطی سے غیر وسط میں بنائی جائے اس کا اتباع نہ ہو گا مگر مراعات توسط ضروری…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.