Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

ظہر،مغرب اورعشاء کے نوافل کا حدیث سے ثبوت

Fatwa no.
138-Web
Issued
02 رمضان المبارک 1443ھ /04 اپریل 2022ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا ظہر ، مغرب اور عشاء کے نوافل حدیث سے ثابت ہیں ؟

Answer (beginning)

ظہر ، مغرب اور عشاء کے نوافل احادیث سے ثابت ہیں چنانچہ ظہر کے بعد پڑھے جانے والے نوافل کے حوالے سے حدیث شریف میں ہے: "من حافظ على اربع رکعات قبل الظهر واربع بعدها حرم على النار، یعنی جو ظہر سے پہلے اور ظہر کے بعد چار رکعت پر محافظت کرے تو وہ آگ پر حرام ہے۔ (سنن ابی داؤد، کتاب التطوع، جلد:2، صفحہ:34 ،مطبوعہ بیروت) اس حدیث کی شرح میں امام بدرالدین عینی رحمہ اللہ تعالی فرماتے ہیں: "اما الاربع التي بعد الظہر فالثنتان منهاموكدة وتكميلها اربعامستحب یعنی رہی ظہر کے بعد کی چار رکعتیں تو ان میں سے دوسنت موکدہ ہیں اور اسے چار کر کے مکمل کرنا مستحب ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.