Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جو کپڑا نازک ہو ،نچوڑنے سے پھٹنے کا اندیشہ ہو،اس کو کیسے پاک کیا جائے؟

Fatwa no.
130-Web

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کپڑے کو پورے زور سے نچوڑنے میں پھٹنے یا خراب ہونے کا اندیشہ ہو تو اس کا کیا حکم شرعی ہو گا ؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں اگر وہ کپڑا نچوڑنے کے قابل نہیں کہ نچوڑنے سے وہ پھٹ جائے گا تو اسے تین دفعہ اس طرح دھوئیں کہ ہر دفعہ دھونے کے بعد اسے چھوڑ دیں یہاں تک کہ اس میں سے پانی کے قطرے ٹپکنا بند ہو جائیں تو اس طرح بھی وہ کپڑا پاک ہو جائے۔ نوٹ: دھوتے وقت یہ احتیاط بھی رہے کہ اپنے یا دیگر لوگوں کے کپڑوں پر چھینٹیں نہ پڑیں۔ بہار شریعت میں ہے: "جو چیز نچوڑنے کے قابل نہیں ہے ( جیسے چٹائی بر تن جو تا وغیرہ) اس کو دھو کر چھوڑ دیں کہ پانی ٹپکنا موقوف ہو جائے یو ہیں دو مر تبہ اور دھوئیں تیسری مرتبہ جب پانی ٹپکنا بند ہو گیاوہ چیز پاک ہو گئی اسے ہر مرتبہ کے بعد سکھانا ضروری نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.