Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

عشر کی مقدار کتنی ہے؟

Fatwa no.
118-Web

Question

(دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عشر کون سی زمین پر کتنا ہے ؟

Answer (beginning)

روزمین جسے بارش یا نہری پانی سے سیراب کیا گیا ہو اور اس زمین سے ایسی چیز پیدا ہو جس کی زراعت سے مقصود زمین سے منافع حاصل کرنا ہے تو اس کی کل پیداوار کا دسواں حصہ بطور عشر ادا کر نا فرض ہے۔ اور جو زمین ڈول یا اپنے ٹیوب ویل سے سیراب کی گئی تو شرائط پائے جانے کی صورت میں اس کی پیداوار پر نصف عشر یعنی کل پیداوار کا بیسواں حصہ دینا فرض ہے یونہی جس زمین کو پانی خرید کر سیراب کیا گیا تو اس کی کل پیداوار پر بھی نصف عشر یعنی بیسواں حصہ دینا فرض ہے۔ نیز اگر کچھ دن بارش کے پانی سے اور کچھ دن ٹیوب ویل وغیرہ سے سیراب کی گئی تو اگر اکثر دن بارش کے پانی سے سیراب کی تو عشر لازم ہو گاور نہ نصف عشر ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.