Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ہاف آستین والی ٹی شرٹ میں نماز کا حکم
- Answered by
- سید مسعود علی عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 100-Web
- Issued
- 30 جمادی الاولی 1443ھ / 04 جنوری 2022ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہاف آستین والی ٹی شرٹ میں نماز پڑھنا کیسا ہے ؟
Answer (beginning)
ٹی شرٹ پہن کر نماز ہو جائے گی۔ البتہ جو شخص ایسا لباس پہن کر معزز لوگوں میں جانا پسند نہیں کرتا اس کے لئے ایسا لباس پہن کر نماز پڑھنا، مکروہ تنزیبی و ناپسندیدہ ہے۔ ہاں جو ایسا لباس پہن کر لوگوں کے سامنے جانے میں برائی محسوس نہیں کرتا اس کے لئے مکروہ تنزیہی بھی نہیں۔ مفتی و قارالدین صاحب رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ”ہاف آستین والا کرتا، قمیص یا شرٹ کام کاج کرنے والے لباس میں شامل ہیں اس لئے جو ہاف آستین والا کرتا پہن کر دوسرے لوگوں کے سامنے جانا گوارا نہیں کرتے ، اُن کی نماز مکروہ تنزیہی ہے اور جو لوگ ایسالباس پہن کر سب کے سامنے جانے میں کوئی برائی محسوس نہیں کرتے ، ان کی نماز مکروہ نہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.