Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نمازمیں دیکھ کر تلاوت کرنے کا حکم

Fatwa no.
99-Web
Issued
25 جمادی الاولی 1443ھ / 30 دسمبر 2021ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا نماز میں دیکھ کر قرآن کی تلاوت کر سکتے ہیں ؟ اگر دیکھ کر تلاوت کرنے کی اجازت نہیں ہے تو اس کی کیا وجہ ہے ؟

Answer (beginning)

نماز پڑھتے ہوئے دیکھ کر تلاوت کرنے سے نماز فاسد ہو جائے گی۔ نماز فاسد ہونے کی وجہ فقہائے کرام نے یہ بیان فرمائی ہے کہ نمازی جب قرآن پاک میں دیکھ کر تلاوت کرے گا تو گویا کہ قرآن پاک سے سیکھ کر تلاوت کرے گا اور نماز میں کسی سے سیکھنے کا عمل نماز کو توڑ دیتا ہے۔ در مختار میں ہے: ” (وقراته من مصحف) ای : مافيه قرآن (مطلقا) لانه تعلم “ یعنی مصحف یعنی جس میں قرآن لکھا ہے اس سے دیکھ کر تلاوت کرنا مطلقامفسد نماز ہے، کیونکہ یہ سیکھنا ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.