Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

فرض نماز میں ترتیب کے خلاف قراءت کرنے کا حکم

Fatwa no.
96-Web
Issued
24 جمادی الاولی 1443ھ / 29دسمبر 2021ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ فرض نماز میں خلاف ترتیب قراءت کرنے کا کیا حکم ہے؟

Answer (beginning)

فرض نماز میں سورتوں کو جان بوجھ کر خلاف ترتیب پڑھنا مکروہ تحریمی ہے اور ایسا کرنے والا گناہگار ہے البتہ اس بنیاد پر نماز واجب الاعادہ نہیں ہو گی۔ امام قرطبی رحمہ اللہ تعالی نے مصنف ابن ابی شیبہ کے حوالے سے نقل کیا: "روی عن ابن مسعود و ابن عمر انهما كرها ان يقرأ القرآن منكوسا وقالا ذلک منکوس القلب یعنی ابن مسعود اور ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت کیا گیا کہ وہ دونوں خلاف ترتیب قراءت کو مکر وہ جانتے تھے اور فرماتے یہ (پڑھنے والا ) الٹے دل والا ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.