Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
صاحب نصاب بیوی کے شوہر کو زکوۃ دینا کیسا؟
- Fatwa no.
- 86-Web:
- Issued
- 04 جمادی الاولی 1442ھ / 09 دسمبر 2021 ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کام تو کرتا ہے لیکن اتنی آمدنی نہیں کہ گھر کے اخراجات پورے کر سکے ، وہ خود تو صاحب نصاب نہیں ہے لیکن اس کی بیوی سونے چاندی کی وجہ سے صاحب نصاب ہے کیا ایسے شخص کو زکوۃ دے سکتے ہیں ؟
Answer (beginning)
بیوی کے صاحب نصاب ہونے سے شوہر ، فنی شمار نہیں ہو گا۔ لہذا جو شخص خود صاحب نصاب نہیں یعنی اس کے پاس ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی قیمت کے برابر پیسے یا اتنی مالیت کا سونا چاندی یا اتنی ہی مالیت کا حاجت اصلیہ سے زائدہ سامان نہ ہو اور نہ ہی وہ ہاشمی ہو، تو ایسے شخص کو زکوۃ دے سکتے ہیں اگر چہ اس کی بیوی صاحب نصاب ہو۔ لیکن یہ بات ذہن میں رہے کہ زوجہ اپنی زکوۃ اپنے شوہر کو نہیں دے سکتی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.