Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
صاحب ترتیب شخص اگرقضا نماز کو بھول جائے اور وقتی نماز پڑھ لے تو کیا حکم ہوگا؟
- Fatwa no.
- 82-Web
- Issued
- 04 جمادی الاولی 1443ھ /09دسمبر 2021
Question
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ صاحب ترتیب کی فجر قضا تھی لیکن اسے فجر کی قضا یاد نہ رہی اور اس نے ظہر کی نماز ادا کر لی، نماز پڑھنے کے بعد اسے فجر کی قضا یاد آئی تو ظہر کی نماز کا کیا حکم ہو گا ؟
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں ظہر کی نماز ہو گئی کیونکہ صاحب ترتیب یعنی وہ شخص جس کی کوئی نماز قضانہ ہو یا چھ سے کم نمازیں قضا ہوں اس پر لازم ہے کہ پہلے قضا پڑھے پھر اگلی نماز پڑھے ورنہ اگلی نماز نہیں ہوتی ، ہاں اگر قضا نماز یاد نہ رہی اور اگلی نماز پڑھ لی تو نماز ہو جائے گی۔ بہار شریعت میں ہے: ”قضا نماز یاد نہ رہی اور وقتیہ پڑھ لی پڑھنے کے بعد یاد آئی تو وقتیہ ہو گئی اور پڑھنے میں یاد آئی تو ، گئی“۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.