Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

بیٹھ کر سجدہ تلاوت ادا کرنا

Fatwa no.
68-Web

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر بندہ قیام پر قادر ہو تو بیٹھ کر سجدہ تلاوت کر سکتا ہے؟

Answer (beginning)

جی ہاں ! قیام پر قادر ہونے کے باوجود بھی سجدہ تلاوت بیٹھ کر کیا جا سکتا ہے۔ البتہ کھڑے ہو کر سجدہ تلاوت کرنا مستحب ہے۔ چنانچہ صدرالشریعہ بدرالطریقہ حضرت علامہ مولانا مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: ”سجدہ کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ کھڑا ہو کر اللہ اکبر کہتا ہو اسجدہ میں جائے اور کم سے کم تین بار سُبْحَنَ رَبِّيَ الْأَعْلى کہے، پھر الله اکبر کہتا ہوا کھڑا ہو جائے، پہلے پیچھے دونوں بار اللہ اکبر کہنا سنت ہے اور کھڑے ہو کر سجدہ میں جانا اور سجدہ کے بعد 66 کھڑا ہونا یہ دونوں قیام مستحب ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.