Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ناپاک احرام میں عمرہ کرنے سے احرام کی پابندیاں ختم ہوں گی؟
- Answered by
- مولانا رضا محمد عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 2617-Web
- Issued
- 14 جمادی الاولی 1447 هـ / 06 نومبر 2025
Answer (beginning)
سوال بسم الله الرحمن الرحيم ناپاک احرام پہن کر عمرہ کرنے سے احرام کی پابندیاں ختم ہو جائیں گی ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر نا پاک احرام پہن کر عمرہ کر کے حلق کروالیا ، توکیا احرام کی پابندیاں ختم ہو جائیں گی یا اس عمرہ کو دوبارہ پاک احرام میں ادا کر کے پھر احرام کھولنا ہوگا ؟ جواب اگر نا پاک احرام میں عمرہ کیا ، تو عمرہ ادا ہو جائے گا، اور طواف وسعی کے بعد حلق یا تقصیر کر لینے کے بعد احرام کی پابندیاں بھی ختم ہو جائیں گی، لیکن ایسا کرنا نہیں چاہیے کہ طواف میں کپڑے پاک ہونا سنت ہے ، ناپاک کپڑوں میں طواف کیا ، تو خلاف سنت عمل کیا البتہ دم یا صدقہ لازم نہیں ہو گا ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.