Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مذاق میں خود کو کرسچین کہنا کیسا؟
- Fatwa no.
- 2573-Web
- Issued
- 06 جمادی الاولی 1447 / 29 اکتوبر 2025
Answer (beginning)
بسم الله الرحمن الرحيم مذاق میں خود کو کر سچین کہنے کا حکم دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) سوال کسی نے مذاق میں یہ جملہ کہا کہ میں کرسچین ہوں ، پھر کہا میں نے مذاق میں کہا ہے ، ایسی صورت میں اس کے لئے کیا حکم ہے؟ جواب استغفر الله العظیم ! یہ جملہ کہ میں کرسچین ہوں ، کفر ہے ایسا کہنے سے بندہ، دائرہ اسلام سے نکل جاتا ہے ، اگر چہ اس نے یہ جملہ مذاق میں کہا ہو کہ مذاق میں کلمہ کفر بولنا بھی کفر ہے ، ایسے شخص پر لازم ہے کہ تو بہ اور تجدید ایمان کرے ، اگر شادی شدہ ہو تو تجدید نکاح بھی لازم ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.