Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

دنیا میں کل کتنے انبیاء علیہم السلام تشریف لائے؟

Answered by
مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی
Fatwa no.
2528-Web
Issued
20 ربیع الآخر 1447هـ / 14 اکتوبر 2025ء

Answer (beginning)

سوال بسم الله الرحمن الرحيم دنیا میں کتنے انبیاء علیہم السلام تشریف لائے ہیں ؟ دنیا میں کتنے انبیا علیہم السلام تشریف لائے ہیں ؟ جواب دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اللہ تعالیٰ نے لوگوں کی ہدایت کے لئے حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر ہمارے نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک بہت سے انبیاء اور رسول بھیجے ، ان کی صحیح تعداد وہی جانتا ہے کیونکہ اس بارے روایتیں مختلف ہیں، لہذا ہمیں یہ اعتقاد رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کے ہر نبی پر ہمارا ایمان ہے ۔ اور اگر کہنا ہی ہو تو یوں کہا جائے کہ کم و بیش ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیائے کرام علیہم السلام اس دنیا میں تشریف لائے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.