Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

تہجد کے وقت قضا نماز پڑھنے سے تہجد کا ثواب ملے گا؟

Answered by
مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی
Fatwa no.
2514-Web
Issued
15 ربیع الآخر 1447ھ /09اکتوبر 2025ء

Answer (beginning)

سوال بسم الله الرحمن الرحيم کیا تہجد کے وقت میں قضا نماز پڑھنے سے تہجد کا ثواب ملے گا ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر کسی پر بہت قضا نمازیں ہوں اور وہ تہجد کے وقت میں قضا نمازیں پڑھے تو تہجد کا ثواب ملے گا ؟ اور یہ کہلائے گا کہ تہجد پڑھی ہے ؟ جواب تہجد کے اوقات میں قنا نمازیں پڑھنے والا تہجد پڑھنے والا نہیں کہلائے گا، کہ تہجد نفل کا نام ہے ۔ ہاں ! اگر تہجد کے نوافل بھی پڑھتا ہے تو یہ نوافل تہجد کہلائیں گے اور اس پر قرآن و حدیث میں منقول خاص تہجد کے فضائل و برکات حاصل ہوں گے ۔ نیز اگر کوئی قضا نمازیں تہجد کے وقت میں پڑھتا ہے تو اسے چاہئے کہ دورکعت تہجد کی بھی پڑھ لیا کرے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.