Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا منافق مرتد سے بھی بدتر ہے؟
- Answered by
- مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 2395-Web
- Issued
- 16 صفر المظفر 1447 هـ / 11 اگست 2025
Answer (beginning)
سوال بسم الله الرحمن الرحيم کیا یہ بات درست ہے کہ منافق مرتد سے بدتر ہے ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا یہ بات ٹھیک ہے کہ مشرک عام کافر سے ، مرتد ، مشرک سے اور منافق، مرتد سے بدتر ہے ؟ جواب جو مرتد ہے وہ کافر اصلی سے بدتر ہے اگرچہ کا فراصلی مشرک ہی کیوں نہ ہو اور مرتد منافق سب سے بد تر ہے ۔ فتاویٰ رضویہ میں ہے : "کافر مرتدوہ کہ کلمہ گو ہو کر کفر کرے اس کی بھی دو قسم ہیں : مجاہر و منافق ۔ مرتد مجاہر وہ کہ پہلے مسلمان تھا پھر علانیہ اسلام سے پھر گیا کلمہ اسلام کا منکر ہو گیا چاہے دہر یہ ہو جائے یا مشرک یا مجوسی یا کتابی کچھ بھی ہو۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.