Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
تیز بارش میں ناپاک کپڑا رکھنے سے کپڑا پاک ہوجائیگا؟
- Answered by
- مولانا عابد عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 2455-Web
- Issued
- 18 ربیع الاول 1447ھ /12 ستمبر 2025ء
Answer (beginning)
سوال بسم الله الرحمن الرحيم تیز بارش میں ناپاک کپڑا ڈال دیا، تو پاک ہو جائے گا یا نہیں دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر تیز بارش میں کوئی ناپاک کپڑا پاک کرنے کے لئے رکھا، تو کیا بارش کا پانی اس پر سے بہنے کی صورت میں کپڑا پاک ہو جائے گا ؟ جواب اگر نا پاک کپڑا تیز بارش میں رکھا ہوا تھا اور اس پر اتنا پانی بہہ گیا کہ پانی بہنے سے نجاست کا اثر ختم ہوگیا تو وہ کپڑا پاک ہو جائے گا ۔ البتہ اگر معمولی بارش ہوئی یا چند لمحے تیز ہوئی پھر رک گئی جس سے اتنا پانی نہیں بہا جو نجاست کو دور کر دے، تو ایسی صورت میں کپڑا پاک نہیں ہوگا ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.