Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نماز کے بعد جنازہ پڑھے بغیر جانا کیسا؟

Answered by
مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
Fatwa no.
2481-Web
Issued
05 ربيع الآخر 1447ھ / 29 ستمبر 2025ء

Answer (beginning)

سوال بسم الله الرحمن الرحيم مسجد میں نماز پڑھنے کے بعد جنازہ پڑھے بغیر چلے جانا کیسا ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) مسجد میں نماز کے لئے گئے ، نماز کے بعد نماز جنازہ کا اعلان ہو الیکن اگر کوئی شخص نماز جنازہ ادا کئے بغیر چلا جائے ، تو کیا حکم ہے ؟ جواب مسجد میں نماز پڑھنے گئے اور وہاں بعد نماز کسی کا جنازہ ہونا ہے تو ہر نمازی پر یہ واجب نہیں کہ نماز جنازہ ادا کرے ، کیونکہ نماز جنازہ فرض کفایہ ہے کہ بعض مسلمانوں نے پڑھ لی تو سب کی طرف سے ہو گئی اور نہ پڑھنے والے پر کوئی گناہ نہ ہوا ۔ ہاں جو جنازے کے ساتھ گیا ہو تو اسے بغیر نماز پڑھے واپس نہیں آنا چاہئے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.