Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جس شخص پر غسل فرض ہو، قرآن سننا کیسا؟

Answered by
مولانا سید مسعود علی عطارمی مدنی
Fatwa no.
2390-Web
Issued
20 صفر المظفر 1447 / 15 اگست 2025

Answer (beginning)

سوال بسم الله الرحمن الرحيم جس پر پر غسل فرض ہو، اس کا قرآن سننا کیسا ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) جس شخص پر غسل فرض ہو کیا وہ قرآن پاک سن سکتا ہے ؟ جواب جس پر غسل فرض ہوا اس کے لئے قرآن پاک پڑھنا اور چھونا حرام ہے لیکن وہ قرآن پاک کی تلاوت سن سکتا ہے ۔ البتہ جس قدر جلد ہو سکے غسل کر کے پاک ہو جائے ۔ صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں : "جس پر غسل واجب ہے اسے چاہیے کہ نہانے میں تاخیر نہ کرے ۔ حدیث میں ہے جس گھر میں جنب ہو اس میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے اور اگر اتنی دیر کر چکا کہ نماز کا آخر وقت آگیا تو اب فوراً نہانا فرض ہے ، اب تاخیر کرے گا گنہگار ہوگا ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.