Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

میاں بیوی آٹھ سال الگ رہیں تو کیا نکاح ختم ہو جاتا ہے؟

Answered by
مولانا جمیل احمد غوری عطارمی مدنی
Fatwa no.
2379-Web
Issued
03 صفر المظفر 1447ھ / 29 جولائی 2025ء

Answer (beginning)

سوال بسم الله الرحمن الرحيم میاں بیوی آٹھ سال ایک دوسرے سے الگ ہوں ، تو کیا طلاق ہو جائے گی ؟ وار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا اگر میاں بیوی آٹھ سال سے الگ ہوں تو طلاق خود بخود واقع ہو جائے گی ؟ جواب جب تک شوہر بیوی کو خود زبانی یا تحریری طلاق نہ دے یا دونوں میاں بیوی آپس میں خلع نہ کر لیں تب تک میاں بیوی کا نکاح قائم رہتا ہے ، یعنی میاں بیوی میں جدائی خواہ کتنی ہی لمبی اور کتنے ہی سالوں پر محیط کیوں نہ ہو اس کا نکاح پر کچھ اثر نہیں پڑتا ، نہ اس سے خود بخود نکاح ختم ہوتا ہے ، بلکہ نکاح بدستور باقی رہتا ہے جب تک شوہر طلاق یا خلع نہ دے یا فسخ نکاح کی قابل قبول کوئی صورت نہ پائی جائے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.